سیالکوٹ۔4جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 239 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا ۔1830 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ 2 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سےسیالکوٹ شہر کے نارتھ زون کے سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے کاشتکاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر روزانہ کی بنیاد پر 68.23 کیوسک گندے پانی کو ٹریٹ کیا جا سکے گا۔ ارکان قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) سیدہ نوشین افتخار، علی زاہد، ارکان صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چوہدری ارشد وڑائچ، رانا لیاقت علی، رانا عارف اقبال ہرناہ، رانا عبدالستار، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) سیدہ آمنہ مودودی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤف، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام حامد محمود ملہی، سابق میئر توحید اختر، سابق ڈپٹی میئر چوہدری بشیر اور متعلقہ محکموں کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے