اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے مارگلہ ہل پر لگنے والی آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے بعد ا مدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ اتوار کو ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سی ڈی اے کی درخواست کے بعد وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ کیلئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ بجھانے کے عمل میں معاونت کر رہا ہے۔