پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں

79
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں

ملتان۔6جون (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے ملتان پہنچ گئیں ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو ملتان پہنچی تھی اوراس نے سٹیڈیم کادورہ بھی کیا تھا ۔

ویسٹ انڈیزکی ٹیم پیر کو ملتان پہنچی ۔پاکستان کی ٹیم نے آج پیر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل منگل کو سٹیڈیم کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاایک روزہ میچ 8جون کو کھیلا جائے گا ،دوسرا10جون جبکہ تیسرا اورآخری میچ 12جون کو کھیلا جائے گا۔تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ہرمیچ کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چاربجے ہوگا۔