اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی حج پرواز حجاز مقدس روانہ ہوگئی ۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پہلی حج پرواز پی کے 474 پیر کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہوگئی ہے ۔ پرواز کے ذریعہ 327 عازمین حج اسلام آباد سے مدینہ منورہ پہنچے ۔
پیر کو اسلام آباد سے مزید تین جبکہ لاہور ، کوئٹہ اورملتان سے ایک ایک حج پرواز کے ذریعہ پہلے دن مجموعی طور پر 2331 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا ۔