35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںفارن کرنسی اکائونٹس ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس یا شہریوں کے پرائیوٹ لاکرز...

فارن کرنسی اکائونٹس ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس یا شہریوں کے پرائیوٹ لاکرز منجمد کرنے کا قطعاً کوئی منصوبہ نہیں، مفتاح اسماعیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ فارن کرنسی اکائونٹس ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس یا شہریوں کے پرائیوٹ لاکرز کومنجمد کرنے کا قطعاً کوئی منصوبہ نہیں، اس حوالہ سے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ پیرکواپنی ٹویٹس میں وزیرخزانہ نے کہاکہ فارن کرنسی اکائونٹس کومنجمدکرنے ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس یا شہریوں کے پرائیوٹ لاکرز کوفریز کرنے کا قطعاً کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ اس طرح کے قدامات پر ہم نے کبھی غور بھی نہیں کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ اس حوالہ سے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں غلط، بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہیں اوریہ قیاس آرائیاں جانبدارانہ حلقوں کی جانب سے آرہی ہے۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ نے کہاکہ وزیراعظم حکومتی اخراجات اورمصارف میں بچت کیلئے کسی مرحلہ پرکفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ مالیاتی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جائیگی اورنہ ہی مالیاتی ایمرجنسی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں دومرتبہ اضافہ کے بعد ہم مالیاتی بحران سے باہرآگئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=310829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں