وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں نوٹس کا جواب

128
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔28نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز کو اپنے تفریحی پروگراموں میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں‘ خبروں اور تفریحی پروگراموں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں طاہرہ اورنگزیب کے نجی ٹی وی چینلز کے تین ڈراموں کی وجہ سے ملک میں طلاق کی شرح میں اضافہ سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کو تفریح میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ معاشرے پر اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ وزیراعظم کی اس حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں اور پیمرا اپنا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ کونسل آف کمپلینٹس کے ذریعے درج ہونے والی شکایات کے تحت باقاعدہ کارروائی کی جاتی ہے۔ توجہ مبذول نوٹس پر طاہرہ اورنگزیب‘ سیما محی الدین جمیلی اور آسیہ ناز تنولی کے سوالات کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خبروں اور تفریحی پروگراموں کے حوالے سے ضابطہ ہائے اخلاق پر عملدرآمد کے لئے ایک ٹریننگ پروگرام شروع کیا جارہا ہے اور فاضل رکن نے جس معاملے کی نشاندہی کی ہے اس حوالے سے شکایات آرہی ہیں۔ پیمرا نے اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل آرٹسٹ کنونشن کے ذریعے تفریحی پروگراموں کو بہتر بنانے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔