اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے ہائیڈل منصوبوں کی جاری سکیموں کے لئے 91 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔
جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 55ارب 38 کروڑ 30 لاکھ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 2 ارب 81 کروڑ 80 لاکھ، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 12 ارب 83 کروڑ، منگلہ پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن پر 3 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ، تربیلا فائیو توسیع پن بجلی منصوبے پر 12 ارب اور ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن پر 2 ارب 47 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔