وفاقی وزیر سماجی تحفظ و تخفیف غربت شازیہ مری سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

58

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر سماجی تحفظ و تخفیف غربت شازیہ مری سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ۔ورلڈ بینک وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے لوگوں کو اپیل کا موقع دینا ان کا بنیادی حق ہے۔

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا بہترین سماجی تحفظ پروگرام ہے ۔ڈیٹا کی بنیاد پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی اداروں کے تکنیکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات کے تناظر میں غریب افراد کو سرکاری امداد کی اشد ضرورت ہے۔