ریلوے کا ریونیو 32 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے،خواجہ سعد رفیق

89

اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 3 سال میں ریلوے کی 1017 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے‘ ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرکے کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور دادا گیری کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے‘ ایسی پالیسی تشکیل دے رہے ہیں کہ آنے والی نسلوں کو فعال اور شاندار ریلوے دیں‘ درجہ چہارم کے ملازمین کے لئے فلیٹس تعمیر کر رہے ہیں‘ تاہم ریلوے کی اراضی ریلوے ملازمین کے لئے کسی ہاﺅسنگ سوسائٹی کو نہیں دیں گے‘ ریلوے کا ریونیو 30 جون 2016ءتک 32 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔