جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے

316
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے

برمنگھم۔13جون (اے پی پی):انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے ہیں، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین برمنگھم ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو 39 سالہ جیمز اینڈرسن کو 650 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے مزید 4 شکار کی ضرورت تھی،

انہوں نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں انہوں نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آئوٹ کر کے 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا، وہ دنیا کے پہلے فاسٹ بائولر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے،

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکن سپنر مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میچوں میں 800 وکٹیں حاصل کیں،

اس فہرست میں آنجہانی آسٹریلوی سپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارتی سابق لیگ سپنر انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن کو بطور فاسٹ بائولر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔