سرکاری سکیم کے تحت 16819 عازمین حج 60 پروازوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ، 296 عازمین نہ جا سکے

59
سعودی عرب،الحرمین الشریفین انتظامیہ کی عازمین حج کا ان کی اپنی زبان میں خیر مقدم کرنے کی مہم کا افتتاح

مدینہ منورہ۔16جون (اے پی پی):سرکاری سکیم کے تحت 16819 عازمین حج مجموعی طور پر 60 پروازوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جبکہ 296 عازمین کورونا پی سی آر مثبت آنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ڈراپ آئوٹ ہوگئے ہیں ۔ پاکستان ہائوس میں قائم میڈیا سیل کی طرف سےفراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق مجموعی طور پر4800 سے زائد عازمین مدینہ منورہ روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔

حج سے قبل مدینہ منورہ براہ راست فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان ہائوس مدینہ منورہ میں قائم شکایت سیل میں عازمین کی کھانے ، رہائش اور دیگر مسائل کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں۔ جن کے ازالے کے لئے ڈائریکٹر حج ضیاالرحمان کی زیرنگرانی درج ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے ۔

’’ اے پی پی ‘‘سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام معاونین کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ اپنے آرام کی پرواہ کئے بغیر اپنے حاجیوں کی خدمت کریں یہی ان کی اصل ذمہ داری ہے اور اسی کا انہیں اجر ملے گا ۔ کھانے رہائش اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس شعبہ سے متعلق جیسے ہی شکایت ملتی ہے ہم فوری کاروائی کرتے ہیں ۔