اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سےوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورانجینئرامیر مقام نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزاعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار یوسف بھی موجود تھے۔
انجینئر امیر مقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوامیں سستے آٹے کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔