کراچی۔18جون (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہونابہت بڑی کامیابی ہے۔
سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ عوام پر پڑے بوجھ میں اس کی بدولت کمی آئے گی۔سابق کپتان نے مزید لکھا کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہورہا ہے اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔