وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تقریب رونمائی سے خطاب

90

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے خطے کا منصوبہ ہے، یہ پاکستان افغانستان اور وسطی ایشائی ملکوں کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا، روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جا رہا ہے، افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں بھی امن ہو گا، دونوں ملکوں کی خوشحالی امن سے وابستہ ہے۔ توانائی کے منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور اگلے پانچ سے آٹھ سال میں دس ہزار میگا واٹ بجلی گرڈ میں شامل ہو گی۔ جی ڈی پی کی 7 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کر لیں گے،نجی شعبہ آگے آئے اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔ وہ منگل کی شام جناح کنونشن سنٹر اسلا آباد میں راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام پاکستان افغانستان سنٹرل ایشین ریجن ٹریڈکی تحقیقاتی رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کوششیں قابل ستائش ہیں باقی چیمبر بھی تقلید کریں، انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ کا سات فیصد ہدف حاصل کرکے دم لیں گے تمام غیر ملکی اداروں نے تصدیق کی ہے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معشیت ہے اور اس نے گذشتہ تین سال میں 4.7 فی صد جی ڈی پی گروتھ ریٹ حاصل کیا ہے