اٹلی کا اعلی سطحی تجارتی وفد رواں ماہ دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

99

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) کے مرکزی چئیرمین اعجاز اے کھوکھر نے کہا ہے کہ اٹلی کا اعلی سطح کا تجارتی وفد رواں ماہ دسمبر 2016ءمیں پاکستان کا دورہ کرے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفد میں مصروف تجارتی شخصیات کے علاوہ اٹلی کی ٹیکسٹائل مشینری تیار کرنے والی ایسوسی ایشن کے صدر بھی شامل ہیں انہو ں نے کہا کہ اٹلی کے وفد کے دورہ کے موقع پر پریگما اور اٹالین ٹکسٹائل مشینری مینو فیکچررز ایوسی ایشن (اے سی ایم آئی ٹی) کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جائینگے جس سے دونوں ممالک کے باہمی تجارتی روابط تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد حاصل ہو گی۔