لاہور۔20جون (اے پی پی):ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں میں سبسڈائزڈ آٹا کی فراہمی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شہر بھر میں ایک لاکھ 61 ہزار 984 سستے آٹے کے بیگ فراہم کئے گئے جن میں 10 کلو آٹے کے 62364 تھیلے اورں20 کلو آٹے کے 99620 تھیلے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی سپلائی کو یقینی بنا رہے ہیں، شہر کے 1100 سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی فراہمی جاری ہے۔