اطالوی شہریوں نے آئینی اصلاحات کے لئے ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کر دیا

103

روم۔ 30 نومبر (اے پی پی) اٹلی کے عوام نے بدھ کو دارالحکومت روم میں مظاہرے کر کے آئین میں اصلاحات کے لئے ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اٹلی کے عوام نے چار دسمبر کو آئین میں اصلاحات کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے ریفرنڈم سے ایک ہفتے قبل ہی مظاہرہ کر کے ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔ روم میں ہونے والے اس مظاہرے میں عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور آئین میں اصلاحات کے لئے ریفرنڈم کے انعقاد کی مخالفت کی۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران سینٹرل بینک پر انڈے پھینکے اور وزارت خزانہ کے سامنے جمع ہوکر حکام کے خلاف نعرے لگائے