مسئلہ کشمیرکے پائیدار حل سے جنوبی ایشیاءکے خطے کا امن وابستہ ہے ، اس مسئلہ پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے ، میرواعظ عمر فاروق

سرینگر۔ 30 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قانونی ، آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس مسئلہ کے پائیدار حل سے ہی جنوبی ایشیاءکے خطے کا امن وابستہ ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری …

سرینگر۔ 30 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قانونی ، آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس مسئلہ کے پائیدار حل سے ہی جنوبی ایشیاءکے خطے کا امن وابستہ ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکنٹرول لائن اور سرحدوں پر شدید گولہ بار ی اور فائرنگ کے مسلسل واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتیںایک ایسی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہیں جس کے نتائج انتہائی بھیانک اور تباہ کن ہو سکتے ہیں اور اسکی لپیٹ میں پورا خطہ آسکتا ہے

Leave a Reply