لندن۔30جون (اے پی پی):بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔
ان کو ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں پائولش کھلاڑی میگڈالینا فریچ اور ان کی برازیلین جوڑی دار بیٹریز حداد مایا نے شکست دی۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پائولش کھلاڑی میگڈالینا فریچ اور ان کی برازیلین جوڑی دار بیٹریز حداد مایا عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کو 6-4، 4-6 اور 2-6 سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔