سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے بھوٹان کے نامزد سفیر کی ملاقات

171

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے بھوٹان کے نامزد سفیر رنچن کیونتسل نے یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کوجاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ملاقات میں پاکستان اور بھوٹان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ عوامی رابطوں کو بڑھانا ضروری ہے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان اور بھوٹان کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سارک سمیت کثیر الجہتی فورمز میں قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔