وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (جمعہ کو) قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے قائم ہونے والے’’ انوویشن ہب‘‘ کا افتتاح کریں گے

118
یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے،سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف آج( جمعہ کو) یہاں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے قائم ہونے والے’’ انوویشن ہب‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے پالیسی سازی کے عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے بالخصوص پاکستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کے کردار کو اہمیت دینے کے وژن کے تحت انوویشن ہب کا قیام پالیسی سازی کو ملکی و عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔