اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ منظراسکردو کی ایک جھیل میں شگاف کی وجہ سے خوفناک سیلاب کا ہے، بروقت ٹیم ورک نے جانوں کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملی ہے، گلگت بلتستان انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ بروقت ٹیم ورک سے جانوں کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملی، انہوں نے اسکردو گلیشیل جھیل کے سیلابی منظر کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ جی بی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو مزید سیلاب کے لیے چوکس رہنے کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے، برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح غیر مستحکم ہے۔