امریکا، ریاست ٹینسی کے جنگلات میں بھیانک آگ، 7 افراد ہلاک

126
American experts
American experts

ٹینسی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) امریکی ریاست ٹینسی کے جنگلات میں آگ لگنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم تین افراد کی لاشیں ایک جلے ہوئے گھر سے ،ایک کی لاش ایک ہوٹل سے اور مزید تین افراد کی لاشیں آگ سے متاثرہ قریبی علاقوں سے ملی ہیں ۔امریکی ریاست ٹینسی کے جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے وہاں کے لوگ اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔