کراچی ۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کراچی پریس کلب کے سابق صدر و سینئرصحافی امتیاز خان فاران سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو جاری تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں،اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔