کوئٹہ جانے والی بس کے نالے میں گرنے سے 19 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرا دکھ اور رنج ہے، وزیراعظم شہباز شریف

72

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ جانے والی بس کے نالے میں گرنے سے 19 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرا دکھ اور رنج ہے، اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کریں۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوران کے ساتھ ہیں، زخمی مسافروں کو بہترین اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔