اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

115

اقوام متحدہ ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پابندیاں اس کمیونسٹ ملک کی جانب سے ستمبر میں کیے جانے والے جوہری تجربے کے ردعمل میں عائد کی گئی ہیں۔ شمالی کوریا کے خلاف رواں برس کے دوران سلامتی کونسل کی طرف سے پابندیوں کا یہ دوسرا راو¿نڈ ہے۔ نئی پابندیوں کے مطابق شمالی کوریا کی کوئلے کی برآمدات کو کم کر دیا جائے گا۔