الفتح موومنٹ کی آئندہ کانفرنس بیت المقدس میں ہوگی، محمود عباس

110

رملہ ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ا لفتح موومنٹ اپنے خود مختار فیصلے سے دست بردار نہیں ہوگی اور تمام فلسطینیوں کے خواب کو پورا کرنے کے واسطے اپنا سفر جاری رکھے گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق محمود عباس نے یہ بات فتح موومنٹ کی ساتویں کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر تحریک کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد کہی۔فلسطینی صدر نے باور کرایا کہ 28 ریاستوں سے 60 وفود کی حاضری ا±س کام کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے جو فتح موومنٹ عرب اور بین الاقوامی سطح پر پیش کر رہی ہے۔