وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

79

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کے دوران متعدد علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔