پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش تلاش کرلی ،دوسرے فرد کی تلاش جاری

56
پاک بحریہ

کراچی۔8جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کی کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈوبنے والے دو افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں معاونت جاری ہے ۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش تلاش کر لی ہے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈوبنے والے دوسرے فرد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن تا حال جاری ہے۔