پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ممالک سے کم ہیں‘ وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی

123
نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے ،نیب کا چیئرمین تو گھر چلا گیا، اس سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے جان بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جان بچے گی نہیں ، شاہد خاقان عباسی

کراچی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل درآمد کرنے والے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہے ، دنیا میں کہیں بھی پیٹرول100 روپے لیٹر سے کم پر دستیاب نہیں، ریگولیٹڈ پیٹرول کی قیمت 2 روپے بڑھائی گئی ہے جبکہ تجویز 4 روپے کی تھی، حکومت بھی بوجھ عوام پر ڈال سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں شیل پاکستان کی جانب سے ”95 اوکٹین“ پیٹرول کی شیل وی پاور فیول کے نام سے متعارف کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے تقریب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیل پاکستان نے 95 اوکٹین پیٹرول متعارف کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی تین اقسام متعارف کرا دی گئی ہیں گاڑی چلانے والے ریگولیٹڈ پیٹرول اور سی این جی کے علاوہ اب ڈی ریگولیٹڈ ایندھن استعمال کرسکتے ہیں۔