اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہید برہان وانی سفاک بھارتی قابض افواج کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی علامت بن چکے ہیں۔
صدر مملکت نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کے دن 2016 میں ان کی شہادت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پھر سے جگایا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن ہمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روح کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر دوبارہ زور دینے کی یاد دلاتا ہے۔