اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے امت مسلمہ و تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحٰی کی دلی مبارکباد دی ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ محنت کش سمندر پار پاکستانیوں کو عید مبارک وطن عزیز اور اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایک عظیم قربانی کی یاد تازہ اور ایثار و قربانی کے عظیم جذبے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے اردگرد کے یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت موقع پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے ۔