اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں اور دنیا بھر کے اہل ایمان کو عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کی مبارکباد دی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قربانی کا مطلب احساس، ایثار، برداشت، اطاعت اور انسانیت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے پسند فرمایا ہے۔ عید مبارک