اقوام متحدہ اور روس کی حلب کے مکینوں کو انخلاءکا راستہ دینے کے لیے بات چیت کا آغاز

98

اقوام متحدہ ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ اور روس کے درمیان مشرقی حلب میں انسانی و طبی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے چار مختلف راستے مہیا کرنے کے معاملے پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار جان ایگلینڈ نے کہا ہے کہ روس نے ایسے محفوظ راستے دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ شامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی حلب کے علاقوں میں کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 30 ہزار کے قریب عام شہری وہاں سے نکل چکے ہیں۔واضح رہے کہ حلب میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔