گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے

61
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362474

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 236 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 1.55 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے جبکہ 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔