صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے صوبیدار منیر حسین کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس

141
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 26 جون کو شمالی وزیرستان میں حملے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے صوبیدار منیر حسین کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید کو ملک کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے شہید صوبیدار منیر حسین کیلئے بلندی درجات ،لواحقین سے اظہار ہمدردی اور اُن کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔