انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا

66
President Trophy Grade
President Trophy Grade

مانچسٹر۔15جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 جولائی کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔بھارت نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم میزبان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 100 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ اس سے قبل مہمان ٹیم بھارت تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے ،

انگلش ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔