اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےعوام سے کئے گئے میرے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیاہے ۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے یقین دلایا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام کو ریلیف پہنچاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں