وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت

198

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔ہفتہ کو یہاں وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کے مطابق پاکستان بھر میں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،صوبوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں،نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قومی ادارہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام ڈریپ اس سلسلے میں ملکر کام کر رہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبای بیماریوں کی نگرانی شروع کر دی ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات، سرجری کے آلات کو بھی یقینی بنارھے ہیں،حاملہ خواتین کی دیکھ بھال اور محفوظ زچگی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں،ڈیلیوری کٹس کے ساتھ نوزائیدہ بچوں کی خاص ضروریات کے پیش نظر سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے ،علاج معالجہ کی جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرنے والی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

بلوچستان کے 11 اضلاع میں مچھر و کیڑے مار بیڈ نیٹ مفت تقسیم کی جائیں گیں،بلوچستان میں ملیریا کی وبا سے نمٹنے کے لیے سپرے کیڑے مار ادویات کےتھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلوچستان میں ملیریا کے100 فیصد مریضوں کو مفت علاج اور تشخیص کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں،خیبر پختونخواہ کے 2 اضلاع میں مچھروں سے بچاؤ کی جالیاں مفت تقسیم کی جائےگی۔ضم شدہ علاقوں فاٹاسمیت کے پی کے میں ملیریا کی روک تھام کیلئے صوبائی پروگرام کو سپرے اور کیڑے مار ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں،

ضم شدہ علاقوں فاٹاسمیت کے پی کے میں ملیریا کے 100 فیصد مریضوں کو مفت علاج اور تشخیص کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کی صحت اورزچگی کی سہولیات یقینی بنانے کے لئے ہیلتھ کٹس اور مڈ وائفز اور متعلقہ ادویات فراہم کی جارہی ہیں،سندھ حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے مربوط اقدامات کیے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔