مریم اور کیپٹن صفدر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے، وزیراعظم کا ٹویٹ

81
یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے،سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم اور کیپٹن صفدر میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے، میری دلی دعائیں او رنیک تمنائیں ان کی جلد صحت یابی کےلئے ان کے ساتھ ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ سن کر دکھ ہوا کہ مریم بیٹی اور کیپٹن صفدر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ نون کی سیاسی مہم کی مریم نواز نے قیادت کی ہم سب کو اس پر فخر ہے۔