امریکا میں مزید مساجد کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کی اطلاعات

242

واشنگٹن ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) امریکا میں مزید کئی مساجد میں ایسے خطوط ملنے کی اطلاعات ملی ہیں جن کا متن منافرت پر مبنی ہے اور مسلمانوں کو امریکا چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہی طرح کی خطوط جن پر لاس اینجلس کے علاقے سے ڈاک کی مہر ثبت ہے اب کیلیفورنیا،اوہائیو، مشی گن، رہوڈ آئی لینڈ، انڈیانا، کولو راڈو اور جارجیا میں واقع مساجد کو ملے ہیں۔ لاس اینجلس کی پولیس ان خطوط کی نفرت پر مبنی واقع کے طور پر تحقیقات کر رہی ہیں۔یہ خطوط بظاہر ہاتھ سے لکھے گئی تحریر کی فوٹو کاپیاں ہیں جس میں مسلمانوں کے بارے میں سخت الفاظ کہے گئے ہیں۔کونسل برائے امریکن اسلامک ریلیشز نے وفاقی تحقیاتی ادارے ایف بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔