پاک فوج کےجوان پنجاب میں ضمنی انتخابات کےپولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے، آئی ایس پی آر

55
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔16جولائی (اے پی پی):پاک فوج کےجوان پنجاب میں ضمنی انتخابات کےپولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق پاک فوج کے دستے پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال پیدا ہونے کی صورت میں بطور کوئیک ری ایکشن فورس کے فرائض سرانجام دینگے۔