اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ صوبائی حکومت قیمتوں پر نظر رکھے، سستا آٹا اور چینی فراہم کرے، سڑکوں، ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرے،
آپکے محلے کو صاف ستھرا رکھے، تو پی ایم ایل این کو ووٹ دیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر بزدار حکومت کی 4 سال کی کارکردگی پسند ہے تو پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔