برن۔19جولائی (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں کل بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں ۔
پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں کل بدھ کو نبرد آزما ہوں گے ۔ اعصام الحق کا سوئس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں مقابلہ پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور جیوم انتونی منار کلر پر مشتمل ہسپانوی جوڑی سے ہوگا۔