چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا سینیٹر دنیش کمار کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

136
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر دنیش کمار کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر دنیش کمار کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے اُن کے گھر گئے اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر زپرنس احمد عمر احمد زئی اور فیصل سلیم بھی تھے۔