وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی عامر وسیم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

145

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اور ڈان نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر وسیم کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال بڑا سانحہ ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔