کشمیریوں نے باور کرادیا ہے کہ وہ حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے، میر واعظ

108

سرینگر ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر یوں نے اپنی بے مثال قربانیوں اورعزم و استقامت سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو یہ بات باور کرادی ہے کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران جہاں مزاحمتی قیادت نے ہر سطح پر بھر پور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا، وہیں آزادی پسندعوام نے بھارتی قتل و غارت اور جبر و استبداد کے باوجود سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مزاحمتی قیادت کے پروگراموںکو کامیاب بنایا