آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

84

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کے روزکراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیرآباد، جامشورو، میرپورخاص، دادو،عمرکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ اورسکھر ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ڈی جی خان، سرگودھا، ڈی آئی خان، ملتان، مظفرگڑھ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یارخان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

ہفتہ اور اتوار کے روز ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران کشمیر، گلیات، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

مسافروں اور سیاحوں کو موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کرنے اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ آج ہفتہ کے روز سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ، زیریں خیبرپختونخوا اورمشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھاربارش متوقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اورکشمیرمیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں حافظ آباد120، کوٹ ادو71، خانیوال66، رحیم یار خان 58، لیہ56، بھکر 51 ، لاہور(تاج پورہ53، ائیرپورٹ 50، شاہی قلعہ42، شاہدارہ37،مغل پورہ25، گلشن راوی 23، سمن آباد ، جوہر ٹائون 20، لکشمی چوک ، اپر مال15، گلبرک 13، مصری شاہ، ٹائون شپ 11، سٹی 08، پنجاب یونیورسٹی 06، اقبال ٹاؤن 04)، اسلام آباد (بوکرہ39، سید پور19، گولڑہ16،زیروپوائینٹ ، ائیرپورٹ 01)، ملتان ( ائیرپورٹ 32، سٹی13) ، نورپورتھل 27، جھنگ ،ڈی جی خان25 ، راولپنڈی ( شمس آباد25 ،چکلالہ10)فیصل آباد 18 ، خان پور ،قصور16، بہاولپور( ائیرپورٹ09،سٹی 04)، جہلم ،منڈی بہاؤالدین 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04،نارووال03 ،منگلہ ،جوہرآباد ، سیالکوٹ (سٹی)،ساہیوال01، سندھ میں موہنجوداڑہ 58، روہڑی35، لاڑکانہ22، کراچی( گلشن حدید 10،فیصل بیس07،نارتھ کراچی06،جناح ٹرمینل، کورنگی،سعدی ٹاؤن 03،ائیرپورٹ،ڈی ایچ اے،سرجانی ٹائون 02،یونیورسٹی روڈ،ناظم آباد،قائدآباد01)،جیکب آباد09، سکرنڈ،دادو، سکھر03، شہید بینظر آباد 02، ٹھٹہ01، خیبر پختونخوا میں تخت بائی42، پشاور 38، بنوں 10، ڈی آئی خان (ائیرپورٹ 22، سٹی 15)،پارہ چنار، مالم جبہ 06، کاکول 01، بلوچستان میں بارکھان 24، سبی میں 04 ،کشمیر میں کوٹلی اور گڑھی دوپٹہ 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی45، دالبندین 43 اور چلاس میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔