ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 423 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

63
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 423 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 423 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 693 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.96 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 180 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔