سڈنی ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ (کل) اتوار کو سڈنی گراﺅنڈ پرکھیلاجائیگا۔ کینگروز کا کیویز کے خلاف باہمی ون ڈے میچز میں 87 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے، کیویز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا میچ 6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔